22 نومبر 2014 - 17:57
خود مختار اور آزاد ایران صحیح راستے پر گامزن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل سیدحسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکراتی فریق کی حیثیت سےگروپ پانچ جمع ایک کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ دوسروں کے حق کو سمجھنے کی طاقت رکھتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل سید حسن فیروزآبادی نے آج تہران میں رضاکار فورس بسیج کے ملک گیر مالک اشتر فیسٹیول کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود مختار اور آزاد ہے اور وہ اپنے صحیح اور دائمی راستے پر گامزن ہے۔ بریگیڈئیر جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ اس طرح کے مسائل اور مذاکرات کا ملت ایران کی خود مختار اور صحیح راہ پر کوئي اثر نہيں پڑے گا اور یہ صرف اس لئے ہے کہ وہ طاقتیں جو پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی میں ایران کے صحیح فیصلے کو سمجھنے کی صلاحیت نہيں رکھتیں ان کے لئے ثابت ہوجائے کہ یہ راہ پرامن ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران قانون کےدائر میں چل رہا ہے ۔ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے داعش کے مقابلے میں ایران کی جانب سے عراق کی مدد کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، عراقی حکومت کی درخواست کی صورت میں قانونی راستے سے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھیجنے کے لئے بھی تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169